ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رافیل معاملے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

رافیل معاملے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

Sat, 11 May 2019 12:01:34    S.O. News Service

نئی دہلی،11/مئی (ایس او نیوز/یو این آئی) سپریم کورٹ نے فرانس سے رافیل جنگی طیارہ خریداری معاملے میں سرکاری طریقہ کار میں بے ضابطگی برتنے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے برگشتہ لیڈر یشونت سنہا کی طرف سے دائر عرضی پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے متعلقہ فریقین کے دلائل سنے۔ بنچ میں جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوسف شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔


Share: